Saturday, April 20, 2024

کراچی میں دودھ کا سرکاری نرخ بڑھا دیا گیا

کراچی میں دودھ کا سرکاری نرخ بڑھا دیا گیا
December 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) لاہور کے بعد کراچی میں بھی دودھ کا سرکاری نرخ بڑھا دیا گیا۔ کمشنر کراچی نے دودھ کی پرچون قیمت ایک سو بیس روپے لٹر مقرر کر دی۔

پنجاب میں روٹی 12 روپے اور نان 18 روپے کا ہو گیا۔ نان بائی متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر آفتاب گل کہتے ہیں  حکومت اگر ریلیف دیدے تو قیمتوں میں اضافہ نہیں کرینگے۔

شہری کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کیا ہوا ہے اب غریب کیلئے روٹی بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔

ادھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں  میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مہنگائی کے مارے عوام کہتے ہیں حکومت دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ ،دہی ،دالوں، چاول اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔