Friday, April 19, 2024

کراچی میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ،دو زخمی

کراچی میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ،دو زخمی
December 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ یعقوب آباد میں ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بیٹا  جاں بحق جبکہ  باپ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے  میں ڈکیت گروہ سرگرم ہے جس نے چند روز قبل بھی ڈکیتی کی واردات کی تھی ۔ دوسری جانب صفورہ کے علاقے میں دو گروپوں  میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جس کی شناخت نادر مگسی کے نام سے ہوئی۔ ادھر کراچی کورنگی سے اغوا ہونے والا ٹرانسپورٹر  شکار پور سے بازیاب کر الیا گیا ، غلام مصطفیٰ کوریجو کو اکتوبر میں اغوا کیا گیا تھا۔ غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ  کار سوار ملزموں نے اسے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا ، رہائی کے لئے لاکھوں روپے تاوان مانگا،فرار ہوکر پولیس کے پاس پہنچا۔ ادھر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے  اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا۔