Saturday, April 20, 2024

کراچی میں دو مختلف واقعات میں ایک بچہ اور بچی نالے میں ڈوب گئے

کراچی میں دو مختلف واقعات میں ایک بچہ اور بچی نالے میں ڈوب گئے
November 22, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے گلبرگ کے بی آر نالے میں بچہ ڈوب گیا جبکہ سائیٹ غنی چورنگی کے قریب بھی نالے میں بچی ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو کام کیا گیا تاہم رات کی تاریکی کی وجہ سے ریسکیو کا کام روک دیا گیا۔
گلبرگ کے بی آر کالونی میں شام گئے 11 سالہ ریحان کھیل کود کے دوران نالے میں جاگرا ۔ بچے کی تلاش میں کئی گھنٹوں کا آپریشن بھی کارآمد ثابت نہ ہوسکا۔
شدت غم سے نڈھال ریحان کے والد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نالے کے کنارے دیوار بنائی جائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ادھر سائٹ غنی چورنگی کے قریب نالے میں بھی ایک بچی گرنے کی اطلاع پر ایدھی فاونڈیشن کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن تاریکی کے باعث کام روکنا پڑا۔