Saturday, April 20, 2024

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کے انتظامات مکمل

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کے انتظامات مکمل
November 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ نمائش میں  500 کمپنیوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے ۔  افتتاحی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے جب کہ  عالمی ایکسپو کے لئے ٹریفک کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے  ہیں ۔ چار روزہ دفاعی نمائش 27 سے 30 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگی  جس میں  50 ممالک سے 260 مندوبین بھی شرکت کریں گے، ایکسپو سینٹر میں انسداد دہشت گردی کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ پاک فضائیہ اور بحریہ کلفٹن میں ہونے والے شو میں عسکری مہارت کا مظاہرہ کریں گی ، نمائش کے حوالے سے ٹریفک کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ اسٹیڈیم روڈ فلائی اوور سے حسن اسکوائر فلائی صبح 7 سے شام 6 بجے تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا، جبکہ مخصوص سڑکوں سے ہیوی ٹریفک کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ دفاعی نمائش کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا، منتظمین کے مطابق آئیڈیاز 2018 میں بیس سے زائد ایم او یوز پر بھی دستخط کئے جائیں گے ۔