Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کی مدد کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی میں دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کی مدد کرنیوالا ملزم گرفتار
December 10, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والا ملزم پکڑا گیا، دوران تفتیشی اہم انکشافات بھی کئے،الفلاح پولیس نےدو اسڑیٹ کرمنلز کوگرفتارکرلیا،فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ کےتبادلےکےبعد زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ، پولیس کےمطابق ملزم نادر علی عرف پٹھان سے غیر قانونی اسلحہ،دستی بم اور آدھا کلو بارودی مواد برآمد کیا ہے۔

ملزم نےدوران تفتیش تین ساتھیوں اصغر شاہ عرف سجاد شاہ، فائق علی عرف سلطان جتوئی اور جاوید منگریو کے متعلق معلومات فراہم کی۔ملزمان نے ایس ڈی پی او گلبہار کے دفتر پر دستی بم حملوں سمیت مختلف مقامات پردستی بم حملے کئے، جس کےلئےدستی بم اور دیگر سامان ملزم نادر علی نےفراہم کرتاتھا۔

الفلاح پولیس نےاسڑیٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کےخلاف دس مقدمات درج ہیں۔

فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا شاہ ولی اللہ روڈ پر پولیس اورملزمان میں مقابلہ ہوا، پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتاکرلیا ، ملزم سےاسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔

سندھ رینجرز اور کسٹم حکام نےجیکب آباد عبدالجبار چیک پوسٹ پرمختلف بسوں اور گاڑیوں کی تلاشی کے دوران  2کروڑ 42 لاکھ 42ہزار مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمدکرلیں۔