Friday, April 26, 2024

کراچی میں دس لاکھ سے زائد جانور قربان ہوئے،سعید غنی

کراچی میں دس لاکھ سے زائد جانور قربان ہوئے،سعید غنی
August 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کتنے جانوروں کی قربانی ہوئی  ، کتنی آلائشیں جمع ہوئیں وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے اعدادوشمار پیش کردئیے ، ان کا کہنا تھا کہ  خوشی ہے میئر کراچی کام کرتے نظر آئے ۔ دوسری جانب  سعید غنی  کوپشاور اور لاہور میں ریکارڈ قربانی بھی حیران  کن تبدیلی لگنے لگی۔ شہرقائد میں عید الاضحٰی کے ایام میں پہلے سے بہتر کارکردگی اور جانوروں کی االائشوں کے انبار نہیں لگے مگر اب کی بار سوشل میڈیا اور سیاستدانوں میں اعدادوشمار پر بحث چھڑ گئی۔ وزیربلدیات سندھ نے جانوروں کی آلائشوں کا وزن بتلایا اور پھر فارمولہ لگایا کہا دس لاکھ سے زائد جانور قربان ہوئے۔ سعید غنی نے کہا کہ  سب کہتے ہیں تین لاکھ جانور فروخت ہوئے تو قربانی دس لاکھ کی کیسے ہوگئی ، جیالے وزیر نے پھر مردم شماری سے لیکر گھر شماری اور لاہور سے پشاور تک گنتی یاد کرادی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں 33 ،پشاور میں 97 فیصد گھرانوں میں قربانی ہوئی لاہور کی جمع تفریق بھی سمجھ نہیں آتی۔ وزیربلدیات سعید غنی کہتے ہیں کہ بہتری  آئی نہیں بہتری آرہی ہے ،جلد ہفتہ صفائی بھی شروع کریں گے ۔