Wednesday, May 1, 2024

کراچی میں درختوں کی ٹارگٹ کلنگ،92 نیوز کے معاملہ اٹھانے پر انتظامیہ متحرک

کراچی میں درختوں کی ٹارگٹ کلنگ،92 نیوز کے معاملہ اٹھانے پر انتظامیہ متحرک
May 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اب درختوں کی ٹارگٹ کلنگ کا آغاز ہو گیا  ،ماحول دشمن عناصر نے راشد منہاس روڈ پر سینکڑوں درخت کاٹ دیے،92 نیوز نے معاملہ اٹھایا تو میئر کراچی متحرک ہوگئے۔ کہتے ہیں درختوں کی کٹائی میں جو بھی ملوث ہوا، سخت ایکشن ہوگا، تفصیلات اس رپورٹ میں۔ محکمہ باغات کے ڈپٹی ڈائریکٹر حفاظت سے بری الزمہ ہو گئے اور کہا کہ درخت کس نے کاٹے اور کیوں کاٹے، معلوم نہیں۔ مئیر کراچی نے 92 نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی،وسیم اختر کہتے ہیں درخت کس نے کاٹے، تحقیقات ہوگی، جو بھی ملوث ہوا، سخت ایکشن لیا جائے گا۔