Sunday, May 19, 2024

کراچی میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی توقع ہے ،محکمہ موسمیات

کراچی میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی توقع ہے ،محکمہ موسمیات
October 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔ اور پورے ہفتے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کئے جانے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی دوبارہ اپنی شدت دکھانے آرہی ہے ۔ جمعہ کے دن تک درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جو 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اہل کراچی سے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے ، پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم جزوی آبر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد اور اس کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔