Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
May 23, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گرمی آج بھی بے حال کر رہی ہے ، بن قاسم پاور پلانٹ کے پرزے کی تنصیب کے باوجود شہر میں لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ آسکی ، مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔ کراچی میں آج بھی شدیدگرمی کی لہر برقرار ہے، سورج سوا نیزے پر محسوس ہو رہاہے  اور سمندری ہوائیں بھی رک رک کر چل رہی  ہیں۔ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 15 فیصد ہے۔ گرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی شہریوں کے لئے اذیت کا باعث بنی ہوئی ہے، شہریوں نے بارش کی دعائیں کرنا شروع کردیں۔ آج بھی مختلف علاقوں میں آٹھ سےدس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی  ہے ،لانڈھی،کورنگی قائدآباد  ہو یا شاہ فیصل کالونی ،گلستان جوہر،گلشن اقبال ،عزیزآباد اورنگی ٹاؤن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ لیاری ،کیماڑی،کلفٹن اور ڈیفنس کےمکین بھی بجلی کی بندش سےپریشان ہیں ، کہیں افطارکےوقت تو کہیں سحری میں بھی بجلی نہیں تھی۔