Monday, September 16, 2024

کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
March 26, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پی ایس ایل کاپارہ اترا توموسم کا پارہ ہائی ہو گیا، شہر قائد کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پارہ 40 ڈگری   تک جاسکتا ہے، ماہرین نے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک کراچی میں شدید گرمی کا امکان ظاہر کر دیا، ڈی جی میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ جمعہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔