Friday, April 26, 2024

کراچی میں خودکش بمبار اور بم ڈیوائسز ڈھونڈنے والا جدید روبوٹ میدان میں آ گیا

کراچی میں خودکش بمبار اور بم ڈیوائسز ڈھونڈنے والا جدید روبوٹ میدان میں آ گیا
July 9, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ہائی ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ متعارف کرایا گیا ہے جو نہ صرف بم کی نشان دہی کرے گا بلکہ اسے ناکارہ بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائی ٹیکنالوجی روبوٹ میں جدید طرز کے دو کیمرے جبکہ آٹو ڈیوائس گن نصب کی گئی ہے۔ روبوٹ کو جدید مانیٹرنگ مشین کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ روبوٹ کسی بھی جگہ بم کی خود نشان دہی کرکے مانیٹرنگ مشین کو بیپ کے ذریعے آگاہی دے گا اور اسے فوری طور پر ناکارہ بنانے کےلئے اپنی جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں دکھائے گا۔ جدید روبوٹ جلوس میں کسی بھی خودکش بمبار کی نشاندہی کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس روبوٹ کو کراچی کی حفاظت کےلئے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آٹو ڈیوائس روبوٹ 500 میٹر تک بم کی نشان دہی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اب بم کو بی ڈی ایس کا اہل کار نہیں بلکہ یہ روبوٹ ناکا رہ بنائے گا۔