Saturday, April 20, 2024

کراچی میں خواتین کو ہیپناٹائز کرکے مبینہ زیادتی کا معاملہ ، مرکزی ملزم خالد عرف پپو گرفتار

کراچی میں خواتین کو ہیپناٹائز کرکے مبینہ زیادتی کا معاملہ ، مرکزی ملزم خالد عرف پپو گرفتار
March 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں خواتین کو ہیپناٹائز کرکے مبینہ زیادتی کے معاملے پر پولیس کو اہم کامیابی مل گئی۔ مرکزی ملزم خالد عرف پپو کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے دعوی کیا کہ معاملہ ہیپناٹائز کے بجائے پیسوں کی لین دین کا نکلا۔ ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا مدعی خاتون نے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔ نہ دینے پر الزام لگایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم خالد عرف پپو کی تلاش میں دو روز سے پولیس چھاپا مار کارروائیاں کر رہی تھی۔ ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے گئے۔ شاطر ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے فلیٹ میں اپنا موبائل فون چھوڑ کر فرار ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کے الزام میں کتنی صداقت ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔