Thursday, April 25, 2024

کراچی میں خواتین پر حملوں کا معاملہ ، چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا

کراچی میں خواتین پر حملوں کا معاملہ ، چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا
March 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے کراچی میں چھریوں سے خواتین پر حملوں کا نوٹس لے لیا ۔ آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو آئندہ اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت کردی دی گئی ۔ طاہر مشہدی نے کہا کہ ہماری بچیوں کو گھروں سے نکلنے سے روکا جا رہا ہے ۔ صوبائی حکومت کو ناکامی پر مستعفی ہو جانا چاہئیے ۔ سینٹ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان نے کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملوں کی شدید مذمت کی ، پیپلزپارٹی کے رحمان ملک نے کہا کہ خواتین پر حملے کر کے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ طاہر مشہدی نے کہا کہ ہماری بچیوں کو گھروں سے نکلنے سے روکا جا رہا ہے ۔ صوبائی حکومت کو استعفیٰ دے دینا چاہئیے۔ اسرار اللہ زہری نے کہا کہ بی این پی عوامی کے انتخابات کے لئے سکیورٹی فراہم کی جائے  ، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو صوبائی حکومت ذمہ دار ہوگی جس پر کمیٹی نے بی این پی عوامی کے انتخابات کیلئے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں آئی جی اور سیکریٹری داخلہ سندھ کو طلب کر لیا ۔