Thursday, May 9, 2024

کراچی میں خطرناک عمارتیں انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئیں

کراچی میں خطرناک عمارتیں انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن  گئیں
August 9, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں  خطرناک عمارتیں  انسانی زندگیوں کےلئے خطرے کا باعث بن  گئیں ، پاکستان  چوک  پر  خالی عمارت  کا چھجہ نیچے گر گیا ،تاہم کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے خطرناک عمارتوں  کے انہدام کیلئے  فوری ایکشن لیں ۔

کراچی میں خطرناک عمارتیں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئی  عمارتوں کو گرانے  کے  اعلانات کئی بار  ہوئے مگر عمل نہ ہوسکا ۔

اتوار  کے روز پاکستان چوک کے قریب مخدوش عمارت کا کچھ حصہ گر گیا تاہم کوئی جانی  نقصان نہیں ہوا ، پولیس کا کہنا ہے عمارت کافی عرصے  سے عمارت خالی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں اس وقت  ساڑھے تین  سو سے زائد عمارتیں خطرناک جن کی سب سے زیادہ  تعداد اولڈ سٹی ایریاز، صدر گارڈن ،اور دیگر علاقوں میں موجود ہے تاہم کے اس باوجودخطرناک عمارتوں کے انہدام کیلئے کوئی کارروائی نہیں گئیں ۔