Friday, March 29, 2024

کراچی میں خاتون کو دوران سفر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا

کراچی میں خاتون کو دوران سفر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا
August 1, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں خاتون کو دوران سفر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ زینب مارکیٹ کے قریب رکشہ سوار خاتون نے پیچھا کرنے والے اوباش کی ویڈیو بنا لی۔

واقعہ کے وقت خاتون نے ڈرائیور کو رکشہ سنسان جگہ نہ لے جانے کی درخواست کی جبکہ ملزم کو ون فائیو پر شکایت کی دھمکی دی۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو  پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ خاتون نے اب تک کوئی شکایات درج نہیں کروائی۔ خاتون کے بیان کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اس  سے  پہلے  گذشتہ ماہ  شاہراہ فیصل  پر خاتون  ٹیچر کو  حمزہ  نامی ملزم  نے  ہراساں  کرنے کی کوشش کی  تھی جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے  ملزم کو  گرگرفتار کر لیا تھا۔