Saturday, May 18, 2024

کراچی میں خاتون نے دو سالہ معصوم بچی کے ہمراہ چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی

کراچی میں خاتون نے دو سالہ معصوم بچی کے ہمراہ چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی
January 2, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں خاتون نے اپنی 2 سال کی معصوم بچی کے ہمراہ چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی لیکن معجزانہ طور پر بچی کو علاقہ مکینوں نے گرنے سے بچالیا جبکہ خاتون کی بھی زندگی بچ گئی ۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بلاک 13 ڈی میں خاتون نے 2 سال کی بیٹی سمیت چھٹی منزل سے
چھلانگ لگادی  ، چھلانگ لگانے کے باوجود بچی کو معمولی خراشیں آئیں، جبکہ خاتون کی ٹانگوں فریکچر ہوگئیں ۔

خاتون کو بالکونی پر لٹکتے دیکھ کر علاقہ مکین  پہنچ گئے  جنہوں نے بچی کو زمین پر گرنے سے بچالیا  جبکہ خاتون تاروں سے ٹکرانے کے باعث بچ گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے خاتون نے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی تھی  جبکہ پہلے شوہر سے 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ، علاقہ مکین کہتے ہیں خاتون آئس کا نشہ کرتی ہے ۔

خاتون 3 ماہ سے گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی  جبکہ  3 ماہ سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے نوٹس جاری  کیا ہوا تھا ۔