Sunday, May 12, 2024

کراچی میں خاتون نے تین بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی

کراچی میں خاتون نے تین بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی
August 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں خاتون نے تین بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی۔ واقعہ گلشن حدید میں پیش آیا ۔ بچوں کا والد نواب شاہ گیا ہوا تھا۔ واپس گھر پہنچنے پر بچوں اور بیوی کو مردہ پایا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ میاں بیوی میں گھریلو تنازعہ تھا۔ ایس ایچ او اسٹیل ٹاون کے مطابق اسمہ نامی خاتون نے تین بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی ۔ دو بیٹوں اور ایک بیٹے کو زہر دیا ۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچوں کی شناخت 8 سالہ جویریہ ، 5 سالہ علیشا اور 3 سالہ باقر کے نام سے ہوئی ہے ۔ جانبحق عورت کے شوہر عابد علی نجی بینک میں افسر ہیں ۔