Sunday, May 12, 2024

کراچی میں خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش میں سکیورٹی گارڈ نے ایک ملزم کو پکڑ لیا

کراچی میں خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش میں سکیورٹی گارڈ نے ایک ملزم کو پکڑ لیا
June 22, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں شہید ملت روڈ پر خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی گئی۔ نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ نے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں سپر مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ملزم موٹرسائیکل سے اتر کر کار سے اترنے والے دو خواتین کے پاس گیا۔ ملزم نے خواتین سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔ چھینا چھپٹی کے دوران ایک خاتون سڑک پر گر گئی لیکن پرس نہ چھوڑا۔ شور شرابہ سن کر سکیورٹی گارڈ نے ملزم کو دبوچ لیا۔ قریب موجود پولیس اہلکار بھی آ گئے۔ ملزم کا ساتھی صورتحال دیکھ کر فرار ہو گیا۔

 ادھر میمن گوٹھ پولیس نے منشیات فروش شاکر بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پولیس سے بچنے کے لئے موٹرسائیکل پر لڑکی کو بیٹھا کرمنشیات سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کی لڑکی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی جس کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔

 دوسری طرف شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فاروق، شہزاد اور اختر موٹرسائیکل چوری کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے چوری کی موٹرسائیکل اور غیرقانونی اسلحہ ملا ہے۔