Sunday, September 8, 2024

کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی، بھارت سے تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار

کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی، بھارت سے تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار
January 14, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں حساس اداروں اور پولیس نے اتحاد ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے تربیت یافتہ دہشتگرد منصور علی عرف انیل گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق دہشتگرد نے بھارت میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی ہے۔ دہشتگرد منصور علی عرف انیل کا تعلق را کی حمایت یافتہ تنظیم ایس آر اے سے ہے۔ دہشتگرد کے قبضے سے ایک کلو دھماکہ خیز مواد، بارودی سرنگ ، دو ریسیور اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ را پاکستان میں بلواسطہ دہشتگردی پھیلا رہی ہے۔ ایس آر اے کا سربراہ اصغر شاہ را سے رابطے میں ہے۔ ایس آر اے کا مقصد سی پیک، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔

دفاعی تجزیہ کار نعیم خالد لودھی نے پولیس اور فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔ یہ بھی کہا کہ بھارت کی دہشتگردی عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہو چکی ہے اور پاکستان کو اپنے دشمنوں سے نمٹنے کا پورا حق حاصل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔