Tuesday, May 7, 2024

کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جا ملے

کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جا ملے
December 30, 2018
کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کی گتھیاں سلجھنے لگیں۔ واقعات کے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جا ملے۔ تحقیقاتی ذرائع کےمطابق دہشتگردی کے واقعات کے لیئے سلیپر سیلز کو استعمال کیا گیا۔ قائد آباد اور چینی  قونصل خانے پر حملے میں سلیپر سیل کے ذریعے کروائے گئے۔ ڈیفنس میں گاڑی میں مبینہ دھماکہ میں بھی بھارتی  خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والی حالیہ دنوں میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سلیپر سیل ملوث پائے گئے۔ تحقیقاتی اداروں کو دہشتگردی کے واقعات کی کڑیاں آپس میں ملنے لگیں۔ تمام واقعات میں اب تک 7 سے زائد افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔