Friday, April 19, 2024

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیر ندی میں طغیانی آگئی

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیر ندی میں طغیانی آگئی
September 5, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیر ندی میں طغیانی آگئی۔ کورنگی کازوے روڈ اور کورنگی روڈ زیر آب آگئے ہیں۔

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بنیں تو ملیر ندی بھی بھپر گئی۔ کورنگی کازوے اور کورنگی روڈ زیرآب آگیا، شہری اپنی جان خطرے میں ڈال کر کورنگی کازوے روڈ کراس کرنے لگے۔

سڑک پر پانی کا تیز بہائو ہونے کے باوجود متعلقہ اداروں اور پولیس نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے۔ کورنگی کازوے جو کہ بلوچ کالونی سے گودام چورنگی اور کورنگی ندی روڈ جو کہ قیوم آباد سے کورنگی انڈسٹریل
ایریا جاتا ہے آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

کورنگی کازوے کا روڈ زیر آب آنے کے باعث شہریوں کو مجبوراً جام صادق پل کی جانب رخ کرنا پڑرہاہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج اور کل بھی ہلکی بارش
کی پیشگوئی کی ہے۔