Thursday, April 25, 2024

کراچی میں حالیہ بارشوں نے شہر کی سڑکوں کا براحال کردیا

کراچی میں حالیہ بارشوں نے شہر کی سڑکوں کا براحال کردیا
August 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں حالیہ بارشوں سے شہر کی سڑکوں کا براحال  ہوگیا،گلستان جوہر،فیڈرل  بی ایریا اورعزیزآباد سمیت دیگر علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئےہیں،شہری کہتے حکومت ہنگامی بنیادوں پر شہر کی بحال کی  کام شروع کرئے ۔

شہر میں بارش نے تباہی مچادی ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں ، روڈ بیٹھ گئے ، مختلف علاقوں کا بھی براحال ہے ۔

گلستان جوہر،گلشن اقبال،فیڈرل بی ایریا او عزیز آباد میں  سڑکیں تباہ ہوگئیں ، شہر کے دیگر علاقوں کی صورتحال بھی مختلف نہیں ، شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ،سڑکوں اور گلیوں میں کیچڑ ، کچڑے کے انبار لگ گئے ہیں ۔

شہری کہتےہیں حکومت ہنگامی بنیادوں پر شہر کی بحالی کے کاموں کا آغاز کرئے۔شہر میں جگہ جگہ سڑکوں پر گہرے کھڈے اور گڑھے پڑے ہوئےہیں ، عزیزآباد سمیت دیگر علاقوں میں گٹربند ہونے سے  پانی سڑکوں آگیاہے،  پانی گھروں میں داخل ہونےسے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

شہری کہتےہیں حکومت اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے۔