Saturday, May 18, 2024

کراچی میں حادثات کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر

کراچی میں حادثات کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر
March 22, 2019

کراچی (92 نیوز) کراچی کی کثیر المنزلہ عمارتوں میں حادثات کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بلند عمارتوں میں ہنگامی اخراج اور آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

 جگہ جگہ قائم اونچی اونچی عمارتوں میں حفاظتی اقدمات  کا کوئی  انتظام نہیں کیا گیا۔ عمارتوں میں ہنگامی حالات میں اخراج اور  آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے  سے رہائشیوں کی زندگیاں بھی داو پر لگی ہوتی ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ ادارے اپنا کام نہیں کرتے جس سے نقصان ہوتا ہے۔

عمارتوں کی تعمیر میں قوانین کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ کہیں عمارتیں بغیر کسی نقشے تو  کہیں  بغیر منظوری کے اضافی منزلیں بنا  لی جاتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تعمیرات کے دوران قوانین پر عملدرآمد سے ہی نقصانات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تعمیرات کے اجازت نامہ جاری کرنے کے دوران حادثاتی صورتحال سے نمٹنے والے اداروں سے بھی کوئی معاونت نہیں لی جاتی۔