Friday, May 17, 2024

کراچی میں جگہ جگہ پولیس ناکوں کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز بے خوف

کراچی میں جگہ جگہ پولیس ناکوں  کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز  بے خوف
May 8, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں جگہ جگہ پولیس ناکوں  کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز بے خوف ہیں۔ ملیر ماڈل کالونی میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی۔ آج صبح ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ نہ رکنے پر تعاقب کرتے لٹیروں نے شہری  کو موٹر سائیکل سمیت   گرا دیا۔ شہری کے زخمی ہونے کے باوجود لٹیروں کو رحم نہ آیا اور جیبیں خالی کردیں ۔ زخمی شہری  کو دیکھ کر مدد کے لئے بڑھنے والے افراد بھی  مسلح  افراد کے سامنے بے بس ہوگئے۔ تین  مسلح ڈاکؤوں کو شہری کی جیبیں خالی کرکے با آسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔