Thursday, May 9, 2024

کراچی میں جگہ جگہ بل بورڈز کی بھرمار قیمتی جانوں کیلئے خطرہ

کراچی میں جگہ جگہ بل بورڈز کی بھرمار قیمتی جانوں کیلئے خطرہ
August 8, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں جگہ جگہ بل بورڈز کی بھرمار، تشہیری بورڈز قیمتی جانوں کے لیے خطرہ بن گئے۔ میٹروپول پر بل بورڈ موٹرسائیکل سواروں پر گر گیا، حادثہ میں معجزانہ طور پر موٹرسائیکل سوار بچ گئے۔ کمشنر کراچی نے اشتہاری بورڈز فوری ہٹانے کا حکم دے دیا، جبکہ واقع کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ تشہیری کمپنیاں مال بنانے میں مصروف نہ ہی انسانی جانوں کی پروا،، نہ ہی خیال، کراچی میں جگہ جگہ بل بورڈز کی بھرمار سے شہریوں کی جان خطرہ میں پڑ گئی۔ میٹروپول شارع فیصل پر اشتہاری بورد موٹرسائیکل سواروں پر آگرا، حادثہ میں دو موٹرسایکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔ کمشنر کراچی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے غیرقانونی اشتہاری بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو  دئیے  گئے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیا د پر بل بورڈز ہٹانے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کراچی میں سپريم کورٹ کے حکم کے باوجود شہر کی بيشتر عمارتوں پر تاحال بل بورڈ لگے ہوئے ہيں جو تيز ہوائيں چلنے اور برسات کے موسم ميں انسانی جانوں کيلئے خطرہ ہيں۔