Saturday, May 18, 2024

کراچی میں جمشید روڈ بجلی گراؤنڈ کے قریب گھر میں آتشزدگی ، دو بچے جھلس کر جاں بحق

کراچی میں جمشید روڈ بجلی گراؤنڈ کے قریب گھر میں آتشزدگی ، دو بچے جھلس کر جاں بحق
March 22, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے جمشید روڈ کے قریب مکان میں آگ لگنے سے ماں، بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

 کراچی میں دو دنوں میں آگ لگنے کے دو واقعات ہیش آئے جس میں پانچ افراد جان سے گئے۔ جمشید روڈ پر واقع مکان میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ گھرمیں دھواں بھی بھر گیا۔ حادثے میں شمائلہ اس کی بیٹی انیسہ اور بیٹا سفیان جاں بحق ہو گئے۔

بچوں کا والد بیرون ملک میں ملازمت کرتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا۔ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔

گذشتہ روز بھی گلشن اقبال کی عمارت میں آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے تھے۔