Saturday, April 20, 2024

کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے تکریم نسواں ریلی

کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے تکریم نسواں ریلی
March 8, 2020
کراچی (92 نیوز) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے تکریم نسواں ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین نے بھر پور شرکت کرکے اپنے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھائی۔ خواتین کے حقوق کا عالمی دن پر کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تکریم نِسواں ریلی کا انعقاد پریس کلب کے قریب کیا گیا۔جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور صنف نازک کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ ریلی میں شریک خواتین نے بھی اسلام کے مطابق حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا خواتین کو مساوی حقوق ملنے چاہیں۔ عورت مارچ کرنے والوں نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیلئے آوازنہیں اٹھائی۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ تکریم نِسواں ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا عورت مارچ کے نام پر خاندانی نظام کو خراب کرنے سے گریز کیا جائے۔