Sunday, September 8, 2024

کراچی میں جعلی پولیس اہلکاروں کا اصلی پولیس سے سامنا

کراچی میں جعلی پولیس اہلکاروں کا اصلی پولیس سے سامنا
August 21, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں جعلی پولیس اہلکاروں کا اصلی پولیس سے سامنا ہوگیا، پولیس کی وردی میں ملبوس چار لوٹیروں سمیت نو ملزموں کو گرفتار کرکےاسلحہ، نقدی، موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بلوچ کے مطابق گلستان جوہر کی حدود میں چار ملزم پولیس کی وردیاں پہنے شہریوں کو تلاشی کے بہانے لوٹ رہے تھے اس دوران علاقے کی پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

گلبرگ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

ادھرملیر سٹی پولیس نےجانور خریدنے والوں سےلوٹ مار کرنے والے چار مبینہ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔