Monday, September 16, 2024

کراچی میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

کراچی میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
August 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔ کے ڈی اے اسکول گلشن اقبال میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پروگرام میں آکر بچپن یاد آگیا، طلبہ کا جوش و خروش قابل دید ہے۔ تقریب میں طلبہ کے درمیان ملی نغموں، تقاریر اور ٹیبلوز کے مقابلے کروائے گئے۔