Friday, April 19, 2024

کراچی میں جرگے کے حکم پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کا انکشاف

کراچی میں جرگے کے حکم پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کا انکشاف
November 27, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں دوہرے قتل کی ایک اور واردات کا انکشاف ہوا ہے ۔ مومن آباد میں جرگے کے فیصلے پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کر کے دفنا دیا گیا ۔ مقتول جوڑے کی قبر کشائی کی گئی ۔ پولیس نے 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
واردات کو 12 روز گزرگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔ مکان مالک سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ۔
لڑکی اور لڑکے کے گھر والے اور لڑکی کی جہاں منگنی ہوئی تھی قتل میں ملوث نکلے ۔
مومن آباد تھانے کی حدود میں ایک گھر کے قریب خون موجود تھا۔
پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیاتو انہوں نے انکشاف کیا کہ میاں بیوی کو مار کر دفنا دیا ہے۔
مقتول 24 سالہ ہادی اور 22 سال لڑکی نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی ۔ دونوں کوہستانی تھے ۔ گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ لڑکی کے باپ مسکین نے ہمیں بتایا کہ اس نے دونوں کو قتل کر دیا ہے ۔
مالک مکاں کی نشاندہی پر قتل کئے جوڑے کا پتہ چلا۔ پولیس نے 9 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ لڑکی کا باپ اور بھائی تاحال فرار ہیں۔
گرفتارملزمان کی نشان دہی پر غازی آباد میں لڑکی اور لڑکے کی قبر کشائی کی گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے عباسی شہید اسپتال روانہ کر دیا گیا۔ پولیس گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔