Thursday, April 18, 2024

کراچی میں جرمن شیفرڈ کا مقابلہ حسن

کراچی میں جرمن شیفرڈ کا مقابلہ حسن
January 13, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ہونے  والے جرمن شیفرڈ کتوں کے مقابلہ حسن میں بڑی جسامت اور سینہ تانے چلتے جرمن شیفرڈز نے شہریوں کو اپنا دیوانہ بنالیا ۔

کراچی میں جرمن شیفرڈ کتوں کا مقابلہ حسن منعقد ہوا ۔ سجے سنوارے اٹھکلیاں کرتے جرمن شیفرڈز نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ۔

جرمن شیفرڈ ز کے مالکان کہتے ہیں  یہ جانور ان کے لیے گھر کے فرد کی مانند ہیں ۔

مقابلے میں جرمن شیفرڈز کی عمر ، قد کاٹھ ،  چال ڈھال اور صحت کو جیت کا معیار بنایا گیا ۔

کراچی میں کینل کلب آف پاکستان کے زیراہتمام اس مقابلے میں جانوروں کی کامیابی کے لئے مالکان نے بھی رنگ میں خوب دوڑیں لگائیں۔