Saturday, April 20, 2024

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ، دس ملزم گرفتار

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ، دس ملزم گرفتار
October 26, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دس ملزموں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ گلشن پولیس نے کارروائی میں تین سٹریٹ کرمنل گرفتار کر لیے۔ ملزمان کامران، سعید اور سجاول کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ ادھر کلری پولیس نے جمعہ بلوچ روڈ پر کارروائی کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اُس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ دوسری جانب الفلاح پولیس نے سو سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ڈاکو دھرلیے۔ گرفتار ملزمان میں عاشر، نوید الرحمٰن علی اور نوازشامل ہیں۔ بغدادی پولیس نے انسداد دہشتگری عدالت سے مفرور شاہ زیب سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔