Sunday, September 8, 2024

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں‘ 6 ملزم گرفتار

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں‘ 6 ملزم گرفتار
January 23, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کی نشاندہی پربڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ رینجرز نے دہشت گردوں اور عسکری ونگ کے کارندوں سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ پر پولیس نے کارروائی کی اور ٹارگٹ کلر شہباز عرف شابو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے لائنز ایریا واٹر گراو¿نڈ میں دفن دو رائفلیں اور پستول برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا کہ ملزم پولیس پر حملوں میں مطلوب تھا۔ ادھررینجرز بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک رہی۔ خفیہ اطلاع پر رینجرز کے جوانوں نے لیاقت آباد اورگل گوٹھ میں چھاپے مارے۔ دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران کورنگی اور لیاقت آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے گئے۔ اس دوران بھی 4 ملزم ہاتھ آئے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں عسکری ونگ کے کارندے اور لوٹ مار میں ملوث ملزم شامل ہیں۔