Sunday, May 19, 2024

کراچی میں جرائم نہ تھم سکے، شہر کے مختلف علاقوں سے 63 موٹرسائیکلیں چوری

کراچی میں جرائم نہ تھم سکے، شہر کے مختلف علاقوں سے 63 موٹرسائیکلیں چوری
May 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں جرائم نہ تھم سکے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے 63 موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئی۔ کراچی میں جرائم قابو سے باہر ہو گئے۔ پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ نامعلوم ملزمان دن دیہاڑے شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کرنے لگے۔ درخشاں تھانے کی حدود میں کار نمبر بی کے ایس میں سوار 3 ملزمان شہری سے اسلحے کے زور پر 10 ہزار امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پوش علاقوں میں چھ مقامات پر پولیس کے ناکے ہونے کے باوجود وارداتوں میں  پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہر میں موٹر سائکلیں چوری ہونے کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 63 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں سب سے ذیادہ وارداتیں ضلع وسطیٰ میں رپورٹ ہوئیں۔ ادھر مبینہ ٹاؤن میں اسٹریٹ کرمنلز چند لمحوں میں اسلحہ دکھائے بغیر خاتون سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو گئے جبکہ گلشن اقبال میں بھی ملزمان نے کھڑی گاڑی سے قیمتی سامان کا صفایا کر دیا۔ دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لیں۔