Sunday, May 19, 2024

کراچی میں جاپانی قونصل جنرل کا گرین لائن بس میں سفر

کراچی میں جاپانی قونصل جنرل کا گرین لائن بس میں سفر
December 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا نے کراچی میں گرین لائن بس پر سفر کیا۔

قونصل خانہ جاپان کے پولیس اتاشی اور دیگر عملہ بھی توشی کازو ایسومورا کے ہمراہ تھا۔ قونصل جنرل جاپان کسی کو اطلاع دیئے بغیر مسافر بن کر گرین لائن اسٹیشن پہنچ گئے۔ انہوں نے نمائش چورنگی اسٹیشن پر قطار میں لگ کر ٹکٹ خریدا، عام مسافروں کے ساتھ بس میں بیٹھے اور بس کا جائزہ لیا۔

گرین لائن بس کا سفر کرکے قونصل جنرل توشیکازو ایسومورا گولیمار اسٹاپ پر اتر گئے۔ ان کا کہنا تھا جاپان میں تو یہ عام چیز ہے، کراچی میں جدیدیت دیکھ کر خوشی ہوئی۔ گرین لائن بس سروس مکمل فعال ہو جائے گی تو پھر دورہ کروں گا۔