Saturday, May 4, 2024

کراچی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری،بچے اداس ہوگئے

کراچی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری،بچے اداس ہوگئے
August 22, 2018
کراچی  ( 92 نیوز) کراچی  میں سنت ابراہیمی کا سلسلہ  جاری ہے ، شہری جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کررہےہیں،اس موقع پر بچے کچھ اداس نظر آئے کہاکہ جانوروں سے بہت محبت ہوگئی تھی۔ شہرقائد میں سنت ابراہیمی کاسلسلہ جاری ہے ، جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کیاجارہاہے۔ شہری کہتےہیں آٹھ دس دن تک جانوروں کی خوب خدمت کی،اللہ قربانی قبول فرمائے ، دوسری جانب  جانوروں کی قربانی کے موقع پر بچے کچھ اداس  دیکھائی دیئے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ  کچھ ہی دنوں  میں جانوروں سے بہت محبت ہوگئی تھی  ، ان کے بچھڑے کا دکھ ہے۔شہریوں کاکہناہےکہ آج کا دن ہمیں قربانی اور ایثار کادرس دیتاہے۔