Friday, March 29, 2024

کراچی میں جاری آپریشن غیر سیاسی ،قیام امن یقینی بنانےکیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے : آرمی چیف

کراچی میں جاری آپریشن غیر سیاسی ،قیام امن یقینی بنانےکیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے : آرمی چیف
December 7, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں امن وامان کے قیام اوررینجرزکے اختیارات کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئےاس موقع پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کراچی  میں جاری آپریشن غیر سیاسی ہے اور یہ غیر سیاسی ہی رہے گا۔کراچی میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں امن وامان کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن غیر سیاسی ہے اور یہ غیر سیاسی ہی رہے گا، ذرائع کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر میں قیام امن کے لئے فوج، رینجرز، انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں  نے قربانیاں دی ہیں ، ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے وفاق اور صوبائی حکومت کے بہتر روابط کی ضرورت پر زور دیا۔