Saturday, April 20, 2024

کراچی میں جاری 6 میگا پراجیکٹس فروری تک مکمل ہونگے ، گورنر سندھ

کراچی میں جاری 6 میگا پراجیکٹس فروری تک مکمل ہونگے ، گورنر سندھ
December 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری سنادی کہا کہ چھ میگا پراجیکٹس فروری تک مکمل کر لئے جائیں گے ، یہ بھی  بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں جاری گیس بحران کو حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔   پی این ایس کارساز میں کتاب کی رونمائی کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کراچی میں جاری بڑے منصوبے 40 سے45 ارب لاگت سےفروری میں مکمل ہوجائیں گے ۔ سندھ میں گیس بحران پر بات کرتے ہوئے  گورنر سندھ اعتراف کیا جن علاقوں سے گیس نکلتی  ہے اس پر پہلا حق ان علاقوں  کا ہے ، وزیر اعظم عمران خان بھی گیس بحران کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ اس  سے قبل اردو کے نامور شاعر فصیح الزمان کے کلام مجموعے  'آداب' کی تقریب رونمائی سے خطاب میں گورنر سندھ  کا کہنا تھا  ادب اور شاعری ہماری ثقافت ہے جو ختم ہوتی جارہی ہے ہمیں اسکی  بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔