Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں تین منزلہ عمارت زمین بوس، دو افراد جاں بحق

کراچی  میں تین منزلہ عمارت زمین بوس، دو افراد جاں بحق
February 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ، ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ملیر جعفر طیارسوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس  ہو گئی ، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں ۔رش اور جگہ تنگ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا بھی رہا ۔ امدادی کام کے دوران اسکول یونیفارم پہنچے ایک بچے کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ،رہائشیوں نے ملبہ اٹھانے کیلئے ہیوی مشینری کا انتظام خود کیا  ،شہریوں نے انتظامیہ کی طرف سے فوری ٹیمیں نہ بھیجے جانے پر غصے کا اظہار کیا ۔ پاک فوج کی انجینئرنگ کور کا دستہ بھی حادثے کی جگہ پہنچ گیا   اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔ میئر اور کمشنر کراچی بھی امدادی کاموں کا جائزہ لینے پہنچ گئے ۔ دوسری جانب گورنر  سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے  واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  کمشنر کراچی کو امدادی کام تیز کرنے  اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔