Saturday, April 20, 2024

کراچی میں تین بڑے جرائم پیشہ گروپوں کا خاتمہ کرنا رہ گیا : ایڈیشنل آئی جی

کراچی میں تین بڑے جرائم پیشہ گروپوں کا خاتمہ کرنا رہ گیا : ایڈیشنل آئی جی
October 28, 2015
کراچی (92نیوز) ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران درجنوں گروپس کا خاتمہ کیا ہے۔ تین بڑے جرائم پیشہ گروپس کا خاتمہ باقی ہے۔ سی پی ایل سے کے ساتھ مل کر اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں۔ کراچی میں رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شہر سے اسٹریٹ کرائمز کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن موبائل فون چھیننے کی وارداتیں اب بھی بڑا مسئلہ ہیں۔ شہر میں 35 چورنگیوں پر سی پی ایل سی کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام لائحہ عمل تیار کررہے ہیں ۔ 35 چورنگیوں پر سی سی ٹی وی اور روشنی کا انتظام کیا جائے گا۔ ایک چورنگی پر 20 سے 30 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔