Monday, May 20, 2024

کراچی میں تیزرفتار ٹینکر کار اورموٹرسائیکل پر چڑھ گیا، تین افراد جاں بحق

کراچی میں تیزرفتار ٹینکر کار اورموٹرسائیکل پر چڑھ گیا، تین افراد جاں بحق
October 4, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تیزرفتاری قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن گئی، کورنگی میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹینکر کار اور موٹر سائیکلوں پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر میں تحویل میں لے لیا
حادثے کے باعث جام صادق پل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ ٹریفک پولیس نے متاثرہ کار اور موٹر سائیکلیں ہٹاکر ٹریفک کی روانی بحال کرادی۔