Sunday, May 19, 2024

کراچی میں تیز دھار آلے سے خواتین کو زخمی کرنیوالے ملزم کی تلاش جاری

کراچی میں تیز دھار آلے سے خواتین کو زخمی کرنیوالے ملزم کی تلاش جاری
October 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) چیچہ وطنی کے وسیم کی گرفتاری کے باوجود کراچی پولیس کی جانب سے تیز دھار آلے سے خواتین کو زخمی کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم کوئی اور بھی ہو سکتا ہے ۔
کراچی پولیس کی جانب سے گلستان جوہر میں چھری مار مبینہ ملزم وسیم کی گرفتاری کے بعد بھی بدستور شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ پولیس افسران نے وسیم پر خواتین کو زخمی کرنے کا شک ظاہر کیا ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے کہا کہ مرکزی ملزم کوئی اور بھی ہو سکتا ہے ساہیوال اور چچہ وطنی میں حملوں کی وجہ سے وسیم پر شبہ تھا جس کیلئے وسیم کی گرفتاری ضروری تھی۔
گرفتار ملزم وسیم ہی نہیں کراچی کے واقعات میں کسی اور کےملوث ہونے پر بھی تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ساہیوال پولیس وسیم کا آج عدالتی ریمانڈ لے گی جبکہ اس کے بعد کراچی پولیس سندھ منقتلی کیلئے سیکرٹری داخلہ پنجاب سے رجوع کرے گی ۔ گرفتار ملزم وسیم کی کراچی منتقلی کے بعد باقاعدہ طور پر تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔