Thursday, April 25, 2024

کراچی میں تمام مقامات پر دھرنے ختم کر دیئے گئے

کراچی میں تمام مقامات پر دھرنے ختم کر دیئے گئے
November 27, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں نمائش چورنگی سمیت تمام مقامات پردھرنے ختم کردئے گئے ۔ تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے کارکن پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔
نمائش چورنگی پرنودن سے جاری دھرنا بھی ختم ہوگیا۔ایم اے جناح روڈ ٹریفک کےلئے کھول دیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کچھ نوجوان شرارت کر کے نمائش چورنگی کو بند کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ جنہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ سہراب گوٹھ سےدھرناختم ہونے کے بعد اندرون ملک ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔
پیڑولیم مصنوعات سمیت دیگر سامان بھی اندرون ملک کےلئے رواں دواں ہے۔ مارکیٹیں، بازار اور دکانیں بھی کھل گئیں ۔ معاملات پرامن طورپر حل ہونے پر شہریوں کو سکھ کا سانس لیا۔
اس سے پہلے ممکنہ کشیدگی کےپیش نظرآج تعلیمی ادارے بند رہے ۔ جامعات میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئے گئے۔