Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں تحریک لبیک کے کارکنوں پرتشدد کیخلاف تحقیقات شروع

کراچی میں تحریک لبیک کے کارکنوں پرتشدد کیخلاف تحقیقات شروع
November 30, 2017

کراچی ( 92 نیوز) آئی جی سندھ نے شارع فیصل پرتحریک لبیک کے کارکنوں پرپولیس کے لاٹھی کی تحقیقات شروع کرو ادیں ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کوتحقیقاتی افسرتعینات کر دیا گیا ۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انور چھٹی پر چلے گئے۔
پچیس نومبر کو شارع فیصل اسٹار گیٹ پر احتجاج کے دوران طاقت کا استعمال کیوں کیا گیا ،۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو تحقیقاتی افسر مقرر کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی 11 دسمبر کو رپورٹ جمع کرائیں گے ۔
احتجاج کے دوران فائرنگ اور لاٹھی چارج سے ایس ایچ او میمن گوٹھ ، ایس پی ملیر کے گن مین اور25شہری زخمی ہوئے تھے ۔ دوسری جانب تحقیقات کا آغاز ہوتے ہی ایس ایس پی راو انوار نے 14 روز کی رخصت طلب کرلی ۔
،ایس ایس پی ملیر راو انوار کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر بیرون ملک جارہا ہوں ۔آئی جی سندھ نے عرضی منظور کرتے ہوئے ایس پی لانڈھی کو ایس ایس پی ملیر کا چارج سونپ دیا۔