Sunday, May 19, 2024

کراچی میں تحریک صوبہ ہزار اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہو گیا

کراچی میں تحریک صوبہ ہزار اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہو گیا
July 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز )  کراچی میں پی ٹی آئی اور تحریک صوبہ ہزارہ میں اتحاد ہو گیا  ، این اے 238پر تحریک انصاف نے تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدوار کی حمایت کردی جبکہ بابا حیدر زمان نے کراچی کے دیگر حلقوں میں تحریک انصاف کی حمایت کردی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 40 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 80 کی جائے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں کراچی کی آدھی آبادی کو غائب کر دیا گیا ہے۔