Friday, April 26, 2024

کراچی میں تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن شروع

کراچی میں تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن شروع
September 1, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کو محفوظ بنانے کے مشن کیساتھ سندھ حکومت حرکت میں آگئی ۔ کراچی میں تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ملیر ندی کےاطراف غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مسماری کا عمل شروع ہو گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر ایکشن شروع کر دیا گیا ۔ انسداد تجاوزات آپریشن ڈپٹی کمشنر ملیر کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ ملیر ندی کے اطراف قائم غیرقانونی گھروں کو ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا ۔ آپریشن کے دوران 20 تعمیرات گرا کر ندی کی زمین کو واگزار کروایا گیا ۔ منزل پمپ پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا بھی خاتمہ کردیا گیا اور رکاوٹ بننے والے قبضہ مافیا کیخلاف بھی کارروائی کرکے فٹ پاتھ کلیئر کروا لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ملیر کا کہنا ہے ندی کے اطراف تجاوزات کو ہر صورت ختم کیا جائے گا اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لیا جائے گا ۔