Friday, May 10, 2024

کراچی میں بے پناہ مسائل ، الزامات سے فائدہ نہیں ہوگا، شاہد خاقان عباسی

کراچی میں بے پناہ مسائل ، الزامات سے فائدہ نہیں ہوگا، شاہد خاقان عباسی
August 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کراچی میں بے پناہ  مسائل ہے ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے فائدہ نہیں ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی اوردیگر ملزمان  پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں  سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ، سابق وزیراعظم نے عدالت کے باہر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بے پناہ مسائل ہے یہ مسائل وفاقی یا صوبائی حکومت کے نہیں ہیں ، کراچی کے مسائل ملکر حل کرنے ہوں گے ، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے سیاست کرنے نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مریم نوازخاموش تھی تو لوگوں کو اعتراض تھا اب  بول رہی ہے تو اس پر بھی اعتراض ہے ،اس سے پہلے نیب کےپراسیکیوٹرسمیت تفتیشی افسران  پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے سماعت تین ستمبر تتک ملتوی کردی۔