Friday, April 26, 2024

کراچی میں بے رحمانہ سرجیکل آپریشن کی منظوری دیدی گئی، پولیس کو غیرسیاسی اور وزیراعلیٰ سندھ صوبائی حکومت کی کارکردگی بہتر کریں: ایپکس کمیٹی اجلاس میں فیصلے

کراچی میں بے رحمانہ سرجیکل آپریشن کی منظوری دیدی گئی، پولیس کو غیرسیاسی اور وزیراعلیٰ سندھ صوبائی حکومت کی کارکردگی بہتر کریں: ایپکس کمیٹی اجلاس میں فیصلے
May 14, 2015
کراچی (92نیوز) سانحہ صفورا کا جائزہ لینے کےلئے کور ہیڈکوارٹر کراچی میں خصوصی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، کورکمانڈر، ڈی جی رینجرز، چیف سیکرٹری، آئی جی، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس اور ڈی جی ملٹری آپریشن سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اپیکس کمیٹی نے بے رحمانہ سرجیکل آپریشن کرنے کی منظوری دی اور شہر کراچی کے خارجی اور داخلی راستوں پر رینجرز کی چوکیاں قائم کرنے اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کا ٹاسک بھی دیا گیا۔ اجلاس نے قرار دیا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ صوبائی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنائیں، اپیکس کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں پر انکی روح کے مطابق عمل کیا جائے اور عملدرآمد کی رپورٹ اپیکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔ اجلاس میں دہشت گردوں کی فنڈ نگ روکنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تجربہ کار لوگوں کی معاونت حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے سہولت کار ،اسلحہ فراہم کرنے والے اور تربیت فراہم کرنے والے کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔