Friday, April 26, 2024

کراچی میں بیکریز، تندور اور ریسٹورنٹس کھل گئے

کراچی میں بیکریز، تندور اور ریسٹورنٹس کھل گئے
April 18, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بیکریز، تندور اور ریسٹورنٹس کھل گئے، صرف ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ ہر شہری کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ کراچی میں پابندیوں سے مشتنٰی کاروباری صنعتی سرگرمیوں کے لیے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔ ہوٹلز اور ریستوران ہوم ڈیلیوری کے لیے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام کرسکیں گے۔ کمشنر کراچی کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق تندور اور بیکری صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کاروبار کرسکیں گی۔ بائیو میٹرک حاضری مشینیں، کام کی جگہ اور کاروبار و دفاتر مکمل طور پر صاف اور ڈس انفکیٹ رکھنا لازم ہوگا۔ حکمنامہ کے مطابق ملازمت، کام کی جگہ کاروباری اور صنعتی مقام پر داخلے قبل ملازم کا چیک اپ کیا جائے گا۔ کھانسی بخار نزلہ زکام کی شکایت ہونے پر ملازمین کو کاروبار کام کی جگہ پر داخل کرنا ممنوع ہوگا۔ ادھر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ آج تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کریں گے، مارکیٹس کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی علامات پر عملے کو فوری اسپتام پہنچایا جائے گا۔