Friday, May 17, 2024

بیٹا بیٹی نے مرنے کے بعد 12سال تک ماں کی لاش کو فریزر میں رکھا

بیٹا بیٹی نے مرنے کے بعد 12سال تک ماں کی لاش کو فریزر میں رکھا
February 13, 2020
کراچی ( 92 نیوز) محبت یا جنون؟، کراچی  کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 کریسنٹ اپارٹمنٹ کے قریب ملنے والی  خاتون کی لاش  بیٹا بیٹی نے مرنے کے بعد 12سال تک فریزر میں رکھے رکھی۔ ماں کی لاش دفنانے  کے بجائے گھر میں رکھ لی،گلشن اقبال کے علاقے  سے گزشتہ روز ایک خاتون کا ڈھانچہ ملا، ڈھانچے کی شناخت ذکیہ نامی خاتون کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ذکیہ کے بھائی محبوب کو حراست میں  لے لیا ، فوٹیج میں محبوب اپنے بیٹے کے ہمراہ ذکیہ کی لاش کو گھر سے لے جاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ محبوب کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 سال پہلے اس کی بہن کا انتقال ہوا لیکن ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی لاش دفنانے کے بجائے فریزرمیں رکھ لی۔ چند ماہ قبل بھانجے اور بھانجی کا بھی انتقال ہو گیا ، گزشتہ روز گھرکی صفائی کے لئے فلیٹ پر گیا تو وہاں بہن کا ڈھانچہ پڑا تھا۔ یونین انتظامیہ کے مطابق ذکیہ کے بچوں سے انکا پوچھتے تھے تو وہ ہمارے ساتھ لڑتے تھے  ،  پولیس کو شبہ ہے کہ ذکیہ خاتون کے بچے ذہنی مریض تھے ،  جس کے باعث انہوں نے میت کی بے حرمتی کی تاہم حقائق جانے کے لئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔